صبح کے وقت یہ پھل بُھولے سے بھی نہ کھائیں

روزانہ پھل فروٹ کھانا اچھی صحت کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ موسمی پھلوں کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ، بے دریغ اور بے وقت استعمال اس کی افادیت کھو دیتا ہے اور بعض اوقات مضر صحت بھی ثابت […]

 0  4
صبح کے وقت یہ پھل بُھولے سے بھی نہ کھائیں

روزانہ پھل فروٹ کھانا اچھی صحت کیلئے نہ صرف ضروری ہے بلکہ موسمی پھلوں کا استعمال بیماریوں سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ، بے دریغ اور بے وقت استعمال اس کی افادیت کھو دیتا ہے اور بعض اوقات مضر صحت بھی ثابت ہوتا ہے۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پھل اور سبزیوں کی افادیت اپنی جگہ مسملہ اور صحت بخش ہے جو ہماری قوت مدافعت کو بڑھا کر مجموعی صحت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

اکثر لوگ صبح کے اوقات میں ناشتے سے قبل وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کی غرض سے نہار منہ کوئی بھی پھل یا کچی سبزیاں کھا لیتے ہیں جس کے بارے میں انہیں مکمل معلومات نہیں ہوتیں۔

صحت

کیوں کہ کچھ سبزیاں اور پھل اپنے اندر ایسے خواص رکھتے ہیں جنہیں خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو صحت کے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

مذکورہ مضمون میں قارئین کی آگہی کیلیے ایسے 5 پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں ناشتے میں یا نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ترش پھل

نارنگی، چکوترہ اور لیموں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں خالی پیٹ کھانا سینے میں جلن اور ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے جب کہ کچھ لوگوں میں یہ ایسڈ ریفلیکس کا باعث بن سکتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر

ٹماٹر کے لیے جو سب سے بڑی غلطی یہ کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اسے سبزی تصور کیا جاتا ہے جبکہ ٹماٹر ایک پھل ہے جس میں سٹرک ایسڈ اور میلک ایسڈ کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے خالی پیٹ یعنی صبح بیدار ہونے پر کھانا معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایسڈ ریفلیکس مرض میں اضافہ کر سکتا ہے۔

انناس

انناس

انناس میں برومیلین نامی انزائم پایا جاتا ہے اگر اسے کثیر مقدارمیں خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ معدے سے جڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

بیریز

بیروں

بیریز غذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ معمولی سے ایسڈک خواص بھی رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ خالی پیٹ ان بیریز کا استعمال ہاضمے اور ایسڈ ریفلیکس کا باعث بن سکتا ہے۔

تربوز

تربوز

تربوز میں پانی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ خالی پیٹ کھانے پراس موجود فریکٹوز گیس اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow