صائم ایوب کو شاندار پرفارمنس کا انعام مل گیا، پاکستانی پلیئرز کی ترقی
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز صائم ایوب کو جنوبی اقریقا کیخلاف شاندار پرفارمنس کا انعام مل گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں قومی اوپنر کی 57 درجے ترقی ہوئی ہے۔صائم ایوب نے سیریزمیں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم […]
پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز صائم ایوب کو جنوبی اقریقا کیخلاف شاندار پرفارمنس کا انعام مل گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں قومی اوپنر کی 57 درجے ترقی ہوئی ہے۔صائم ایوب نے سیریزمیں دو سنچریاں اسکور کی تھیں۔
بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ کپتان محمد رضوان 612 پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں نمبر پر ہیں۔
ابھرتے ہوئے اسٹار صائم ایوب نے 57 درجے کی شاندار چھلانگ لگاتے ہوئے 23ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ نائب کپتان سلمان علی آغا کی بھی بہتری، 28 درجے کی چھلانگ لگا کر 80 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
دوسری جانب عبداللہ شفیق کی سیریز سخت رہی اور وہ تین بار صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 21 درجے گر کر 98 ویں نمبر پر آگئے۔
فخر زمان اور امام الحق ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد 17ویں اور 19ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دریں اثنا، بابر اعظم ون ڈے میں سرفہرست بلے باز ہیں، اس کے بعد ہندوستان کے روہت شرما اور شبمن گل ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر آگئے، راشد خان پہلے اور کلدیپ یادیو دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ حارث رؤف 16ویں اور نسیم شاہ 10 درجے تنزلی کے ساتھ 51ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟