جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کی پلینگ الیون کا اعلان
پاکستان نےجنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔ تجربہ کار بابراعظم کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب کامران غلام، رضوان، سعودشکیل، سلمان آغا، عامرجمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے […]
پاکستان نےجنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا۔
تجربہ کار بابراعظم کی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب کامران غلام، رضوان، سعودشکیل، سلمان آغا، عامرجمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان باکسنگ ڈے کا میچ 26 دسمبر سے سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقہ ٹیم کی اوپننگ کمبی نیشن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ٹونی ڈی زورزی اور ایڈن مارکرم ٹاپ پر برقرار رہیں گے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان دونوں کی شاندار کارکردگی تھی اور وہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کے ساتھ سامنے آنا چاہتے ہیں۔
سری لنکا سیریز سے جنوبی افریقہ کی بیٹنگ لائن اپ بدستور برقرار ہے جس میں قابل اعتماد ٹاپ سات شامل ہیں۔
کاگیسو ربادا اور مارکو جانسن ٹیم کے دو فرنٹ لائن پیسر ہوں گے جبکہ ڈین پیٹرسن تیسرے فاسٹ بولر ہوں گے۔ کیشو مہاراج کی غیرموجودگی میں کوربن بوش کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے
آپ کا ردعمل کیا ہے؟