شارک کے خوفناک حملوں سے پانی سرُخ ہو گیا
سمندر میں نہاتے ہوئے لوگوں پر شارک نے حملے کر دیے جس کے بعد زخمیوں کے بہتے خون سے پانی بھی سُرخ ہو گیا۔ ٹیکساس میں ایک ہی شارک نے چار افراد پر حملہ کیا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق یہ حملے جنوبی پیڈری جزیرے کے شہر میں تقریبات کے دوران ایک دوسرے کے […]
سمندر میں نہاتے ہوئے لوگوں پر شارک نے حملے کر دیے جس کے بعد زخمیوں کے بہتے خون سے پانی بھی سُرخ ہو گیا۔
ٹیکساس میں ایک ہی شارک نے چار افراد پر حملہ کیا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق یہ حملے جنوبی پیڈری جزیرے کے شہر میں تقریبات کے دوران ایک دوسرے کے چند گھنٹوں کے اندر ہوئے ہیں۔
حملوں میں ایک شدید زخمی بتایا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو شارک کے کاٹنے کے بعد زخمی حالت میں سمندر سے باہر نکالا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ساحل کے قریب سمندری پانی متاثرہ کے زخم سے خون نکلنے سے سرخ ہو گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکساس میں ایک ہی دن میں شارک کے کاٹنے کے دو واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پہلی شارک کے کاٹنے کی اطلاع جمعرات (مقامی وقت کے مطابق) صبح 11 بجے کے قریب ملی جب 911 کو "ٹانگ پر شدید شارک کے کاٹنے” کے بارے میں کال موصول ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد براؤنس ویل کے ویلی ریجنل میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔
ایک دوسرے شخص کو بھی شارک نے کاٹا ہے۔ اے بی سی نیوز کے مطابق تیسرے شخص کو شارک نے زخمی کیا جبکہ چوتھا شارک کے حملے کو روکنے کی کوشش میں زخمی ہوا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟