سوناکشی سنہا کے ریسپشن کی ساڑھی میں کیا خاص بات تھی؟
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اداکارہ نے اپنے ریسیپشن میں جو ساڑھی زیب تن کی تھی وہ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاصیت بھی رکھتی تھی۔ بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارائیں گزشتہ چند سالوں سے اپنی شادی پر ہلکے […]
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اداکارہ نے اپنے ریسیپشن میں جو ساڑھی زیب تن کی تھی وہ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاصیت بھی رکھتی تھی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارائیں گزشتہ چند سالوں سے اپنی شادی پر ہلکے گلابی لہنگے زیب تن کرتی نظر آرہی ہیں، اسی طرح سوناکشی سنہا نے بھی اپنی شادی کی دو اہم تقاریب ویڈنگ اور ریسپشن پر دو مختلف ساڑھیاں منتخب کیں۔
اداکارہ کی آئیوری ساڑھی کسی نئے ڈیزائنر نے تیار نہیں کی تھی بلکہ وہ ان کی والدہ کی شادی کی ساڑھی ہے اور اداکارہ نے اس ساڑھی کے ساتھ جیولری بھی والدہ کی کلیکشن سے منتخب کی تھی۔
اداکارہ نے میرج رجسٹریشن کے بعد ریسپشن میں کسٹمائز سرخ ساڑھی کا انتخاب کیا جس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
اداکارہ کی یہ سرخ ساڑھی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ‘را مینگو’ کا شاہکار ہے جو انکی ویب سائٹ پر ‘چاند بوٹا’ کے نام سے موجود ہے۔
اس ساڑھی کی قیمت آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے، جو 79 ہزار 800 بھارتی روپے کی ہے اور اگر اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو 2لاکھ 65ہزار 60 روپے بنتی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے دیگر بھارتی اداکاراؤں کے مقابلے میں سستی ساڑھی کا انتخاب کیاجبکہ شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے والدہ کی ساڑھی اور زیورات پہن کر مزید خرچہ ہونے سے بچالیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟