دورہِ آسٹریلیا: شکستوں سے چُور بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

 اپنی ہی سرزمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔ بھارت پانچ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-25 کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یادگار سیریز کے اس ایڈیشن کا آغاز پرتھ […]

 0  0

 اپنی ہی سرزمین پر نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے زخموں سے چور چور بھارتی ٹیم کو دورہ آسٹریلیا سے قبل ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔

بھارت پانچ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-25 کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ یادگار سیریز کے اس ایڈیشن کا آغاز پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا تاہم، کپتان روہت شرما ذاتی وجوہات کی بناء پر سیریز کے افتتاحی مقابلے میں شرکت نہیں کریں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما سیریز کے پہلے میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے جس کی وجہ وہ پرتھ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم آسٹریلیا کے لیے روانگی سے قبل پیر 11 نومبر کو صبح 9 بجے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرے گی۔

اگرچہ، روہت اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بات چیت کے لئے میڈیا سے خطاب کریں گے تاہم روہت شرمان ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کریں گے۔

اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، ویرات کوہلی، شبمن گل، کے ایل راہول، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سرفراز خان، ابھیمانیو ایسوارن، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، (وائس کیپر) محمد سراج، آکاش دیپ، پرسید کرشنا، ہرشیت رانا، نتیش کمار ریڈی، واشنگٹن سندر

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow