دنیش کارتک کا ریٹائرمنٹ کے بعد اچانک یوٹرن
کچھ عرصہ پہلے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی کرکٹر دنیش کارتک جنوبی افریقہ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ بھارت کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک صرف دو ماہ قبل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے جبکہ انھوں نے اپنا آخری میچ آئی پی ایل میں کھیلا […]
کچھ عرصہ پہلے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بھارتی کرکٹر دنیش کارتک جنوبی افریقہ میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت کے سابق وکٹ کیپر دنیش کارتک صرف دو ماہ قبل تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے جبکہ انھوں نے اپنا آخری میچ آئی پی ایل میں کھیلا تھا، تاہم اب وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نئی تاریخ بنانے کے لیے جنوبی افریقہ جا رہے ہیں اور انھوں نے یو ٹرن لے لیا ہے۔
کارت ریٹائرمنٹ واپس لے رہےہیں اور وہ ایس اے 20 کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جانے کے لیے تیار ہیں، کارتک نے فرنچائز پارل رائلز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے اور وہ جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں حصہ لینے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔
پارل رائلز کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس بات کا اعلان کیا گیا، بعدازاں کارتک نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ’ایک کھلاڑی کے طور پر دوبارہ گراؤنڈ میں داخل ہوں گا، اس بار افریقہ میں۔‘
دنیش کارتک کو ایس اے 20 کے تیسرے ایڈیشن کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز بھی اس لیگ کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟