جے شاہ نے بھارت میں کوہلی، دھونی، روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے طاقتور بھارتیوں کی فہرست میں اسٹار کرکٹرز کوہلی، دھونی اور روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سربراہ مشہور کرکٹرز سے بھی زیادہ طاقتور شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی ’’100 سب سے […]
بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے طاقتور بھارتیوں کی فہرست میں اسٹار کرکٹرز کوہلی، دھونی اور روہت شرما کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سربراہ مشہور کرکٹرز سے بھی زیادہ طاقتور شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی ’’100 سب سے زیادہ طاقتور ہندوستانیوں‘‘ کی 2024 کی فہرست میں انھیں ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی اور بھارتی کپتان سے اوپر رکھا گیا ہے۔
اس لسٹ میں جے شاہ کو 35 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جبکہ کوہلی 38 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ سابق بھارتی کپتان دھونی 58 ویں نمبر پر موجود ہیں، اس کے علاوہ موجودہ کپتان روہت طاقتور بھارتیوں میں 68 واں نمبر دیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی سربراہ کے دور میں 2023 میں ویمنز پریمیئر لیگ کا آغاز بھی ہوا ہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے پہلی بار مکمل طور پر ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کی۔
جے شاہ نے 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کو واپس لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ کرکٹ ان مختلف کھیلوں میں شامل ہوگا جو 2028 میں لاس اینجلس میں کھیلے جائیں گے۔
انڈین ایکسپریس کی جانب سے 35 سالہ جے شاہ کو عالمی کرکٹ کا سب سے طاقتور آدمی بھی قرار دیا گیا ہے۔
اخبار کا اپنے تجزیے میں مزید کہنا تھا کہ شاہ پہلے ہی سب سے کم عمر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ بن چکے ہیں جبکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین بننے کے لیے بھی مضبوط امیدوار ہیں۔
انھوں نے آئی سی سی کی آمدنی میں بی سی سی آئی کے حصہ کو تقریباً دوگنا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جو کہ 22.8 فیصد سے بڑھ کر 38.5 فیصد تک ہوگیا ہے۔
بی سی سی آئی کو اب کرکٹ کے بین الاقوامی ادارے سے سالانہ 231 ملین ڈالرز ملیں گے۔ اس وقت جے شاہ کا بی سی سی آئی پر بے مثال کنٹرول ہے جہاں کبھی طاقت کے حصول کے لیے شدید گروپ بندی اور لڑائیاں ہوتی تھیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟