جذباتی مداح گراؤنڈ میں گھس کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گرگیا

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والے میں میچ میں ویرات کوہلی کا جذباتی مداح گراؤنڈ میں گھس آیا۔ پنجاب اور بنگلور کے درمیان آئی پی ایل 2024 میچ کے دوران ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا، ایک پرجوش مداح بھارتی سپراسٹار بیٹر […]

 0  4
جذباتی مداح گراؤنڈ میں گھس کر ویرات کوہلی کے قدموں میں گرگیا

آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور اور پنجاب کنگز کے درمیان ہونے والے میں میچ میں ویرات کوہلی کا جذباتی مداح گراؤنڈ میں گھس آیا۔

پنجاب اور بنگلور کے درمیان آئی پی ایل 2024 میچ کے دوران ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ایک چونکا دینے والے واقعہ پیش آیا، ایک پرجوش مداح بھارتی سپراسٹار بیٹر ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے سیکیورٹی حصار کو توڑتا ہوا میدان میں گھس آیا۔

مداح تیزی سے بھاگتا ہوا پچ پر بیٹنگ کرتے کوہلی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا اور اس سے پہلے کہ سیکیورٹی مداخلت کرتی وہ بیٹر کے پاؤں پر گرگیا اور ان کے پاؤں چھوئے، اس کے بعد مذکورہ شخص ویرات سے بغل گیر ہوگیا۔

اس واقعے نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو دنگ کر دیا، اسی دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے شخص کے پیچھے سیکیورٹی عملہ آگیا اور اسے جائے وقوع سے ہٹاکر لے گیا۔

اسٹیڈیم کے اندر موجود شائقین نے سیکیورٹی پروٹوکول کو اس طرح توڑتے ہوئے اور بے خوف ہو کر کوہلی تک پہنچنے والے مداح کو داد بھی دی۔

تاہم سوشل میڈیا شائقین نے کھلاڑیوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارتی پلیئرز کے ساتھ اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں، کوہلی اس طرح کے متعدد واقعات کا ماضی میں بھی سامنا کرچکے ہیں جب ان کے مداحوں نے گراؤنڈ میں گھس کر سابق بھارتی کپتان کے قریب آنے کی کوشش کی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow