’جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

بھارت کی عالمی شہرت یافتہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ ری  شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کے سامنے رونے کو بہتر قرار دیا۔ انگریزی زبان پر مبنی […]

 0  4
’جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا۔۔۔‘ ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری

بھارت کی عالمی شہرت یافتہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کی معنی خیز پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ ری  شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کے سامنے رونے کو بہتر قرار دیا۔

انگریزی زبان پر مبنی اسٹوری کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’جائے نماز پر اللّٰہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے کروڑ ہا بار بہتر ہے۔‘

واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شیئر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائرل ہوتی ہیں اور صارفین کے لیے موضوع بنی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، انہوں نے اس خوبصورت سفر کی چند تصاویر و ویڈیوز شیئر کی تھی۔

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی، الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow