تیسرا ون ڈے، سری لنکا 27 برس بعد بھارت کیخلاف ون ڈے سیریزجیتنے کے قریب
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ون ڈے میں میزبان سری لنکا کپتان اسالانکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 16 اوورز میں وکٹ […]
بھارت اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ون ڈے میں میزبان سری لنکا کپتان اسالانکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 16 اوورز میں وکٹ کھوئے بغیر 75 رنز بنا لیے ہیں۔
پتھم نسانکا 40 اور فرنینڈو 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہونے کے بعد دوسرے میچ میں سری لنکا نے فتح حاصل کی تھی اور اسے ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔
سری لنکا آج کے میچ میں فتح کے ساتھ 27 سال بعد بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز جیت سکتا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے جیتی ہوئی بازی ہاری تھی اور اس کے بلے باز 15 گیندوں پر جیت کے لیے درکار ایک رنز نہ بنا سکے تھے، یوں یہ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔
دوسرے میچ میں سری لنکن اسپنر نے بھارتی بیٹنگ کو تہس نہس کرتے ہوئے اپنی فتح کا جھنڈا لہرایا تھا۔
سری لنکا کے ’ون مین آرمی‘ جیفری وینڈرسے نے تن تنہا بھارت کو شکست دیدی
آپ کا ردعمل کیا ہے؟