تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر اور سارے داغ غائب، ویڈیو دیکھیں

کام کی زیادتی اور وقت کی کمی کے باعث اکثر بے دھیانی میں ہمارے کپڑوں پر مختلف قسم کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں، جو بہت شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔ کپڑوں پر بعض اوقات چکنائی یا تیل کے ایسے داغ دھبے لگ جاتے ہیں جو دھونے سے بھی نہیں جاتے، تاہم ان دھبوں کو […]

 0  7
تھوڑا سا ٹیلکم پاؤڈر اور سارے داغ غائب، ویڈیو دیکھیں

کام کی زیادتی اور وقت کی کمی کے باعث اکثر بے دھیانی میں ہمارے کپڑوں پر مختلف قسم کے داغ دھبے لگ جاتے ہیں، جو بہت شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

کپڑوں پر بعض اوقات چکنائی یا تیل کے ایسے داغ دھبے لگ جاتے ہیں جو دھونے سے بھی نہیں جاتے، تاہم ان دھبوں کو دھونے سے قبل نہایت آسانی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کپڑوں پر لگنے والے چکنائی کے داغ دھبے صاف کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا گیا۔

ایسے کپڑے جن پر تیل کے داغ لگے ہوں، دھونے سے قبل ان دھبوں پر ٹیلکم پاؤڈر چھڑکیں، پاؤڈر اتنی مقدار میں ڈالنا ہے کہ پوار دھبہ کوَر ہوجائے۔

پاؤڈراچھی طرح چھڑکنے کے بعد کپڑوں کو 15 سے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں اس دوران ٹیلکم پاؤڈر ساری چکنائی کو جذب کرلے گا۔

stains

آدھے گھنٹے بعد کپڑوں کو حسب معمول کسی ڈٹرجنٹ سے دھو لیں، تیل کے دھبے غائب ہوجائیں گے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow