تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے شادی کیلیے گھر کی تلاش شروع کر دی
ممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے شادی کیلیے عالی شان گھر کی تلاش شروع کر دی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنے اپنے دیرینہ دوست اداکار وجے ورما کے ساتھ 2025 میں شادی کرنے کا […]
ممبئی: ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی مقبول اداکار جوڑی تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے شادی کیلیے عالی شان گھر کی تلاش شروع کر دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو اپنے اپنے دیرینہ دوست اداکار وجے ورما کے ساتھ 2025 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
اگرچہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی تاہم جوڑے کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد آباد ہونے کیلیے عالی شان گھر کی تلاش میں ہیں۔
متعدد رپورٹس ہیں کہ 2023 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے والا جوڑا اپنے رشتے میں اگلا قدم اٹھانے اور شادی کی شاندار تقریب کا منصوبہ بنانے کیلیے پرجوش ہیں۔
اگرچہ جوڑے نے اپنے تعلقات کو زیادہ تر نجی رکھا ہے لیکن انہیں اکثر عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا جس سے ان کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں کو ہوا ملتی ہے۔
تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے تعلقات مبینہ طور پر اُس وقت قائم ہوئے جب انہوں نے فلم انڈسٹری میں ایک ساتھ کام کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ان کا رشتہ مضبوط ہوتا گیا۔
اس خبر کے بعد جوڑے کے مداحوں میں تجسس پایا جاتا ہے اور وہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی طرف سے باضابطہ تصدیق کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟