سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو بیان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ’کالر بون‘ سرجری کے بعد پہلا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عایشہ عُمر نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہون نے بتایا تھا کہ  8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی […]

 0  7
سرجری کے بعد عائشہ عمر کا پہلا ویڈیو بیان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ’کالر بون‘ سرجری کے بعد پہلا ویڈیو بیان جاری کردیا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عایشہ عُمر نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہون نے بتایا تھا کہ  8 سال قبل ایک کار حادثے کے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کو کروائی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن سرجری کے بعد میں چل نہیں سکتی اور اپنی بائیں ٹانگ پر کوئی وزن نہیں ڈال سکتی، صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگے گا اس لیے میں 4 ماہ کے لیے انڈسٹری میں کام نہیں کروں گی۔

عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے بریک لینے کا اعلان

اب اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ اپنی پیچیدہ سرجری سے متعلق بتایا اور یہ بھی کہا کہ 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی انہیں بات کرتے اور کھڑے ہونے میں دشواری ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ ڈاکٹر شاہ نے پیلوِک بون کے ایک حصے سے ہڈی کا کچھ حصہ میری ٹوٹی ہوئی کالر بون کی جگہ پر لگایا اور ٹائٹینیم پلیٹس بھی لگائی ہیں، اب بھی مجھے بولنے میں دشواری ہورہی ہے۔

عائشہ عُمر کی ’کالر بون‘ سرجری کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ اب 48 گھنٹے ہوگئے اور میں اب بھی صحیح سے چل نہیں سکتی، کالر بون میں تو درد ہے لیکن بائیں ٹانگ کا درد برداشت نہیں ہورہا، میں اس پر زیادہ وزن نہیں ڈال سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے بائیں ٹانگ سے ہڈی کا ٹکڑا ہتھوڑے مار کر نکالا ہے، اس لیے یہ درد ناقابل برداشت ہے، لیکن پین کلر کے باعث میں ہلکا پھلکا موو کر سکتی ہوں۔

عائشہ عمر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ اس تکلیف کی حالت میں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے بارے میں سوچ کر مجھے ہمت ملتی ہے‘۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow