تازہ اور خالص ہوا فروخت کے لیے دستیاب!
اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آلودگی کا سامنا ہے ایسے میں ایک ملک نے تازہ اور خالص ہوا فروخت کے لیے پیش کر دی ہے۔ دنیا موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آلودگی کے خطرے سے دوچار ہے اور کئی ملکوں میں تو فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور لوگ […]
اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آلودگی کا سامنا ہے ایسے میں ایک ملک نے تازہ اور خالص ہوا فروخت کے لیے پیش کر دی ہے۔
دنیا موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آلودگی کے خطرے سے دوچار ہے اور کئی ملکوں میں تو فضا انسانی صحت کے لیے انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے اور لوگ تازہ وخالص ہوا کو ترسنے لگے ہیں۔
کہتے ہیں کہ خوشبو اور ہوا کو قید نہیں کیا جا سکتا ہے، لیکن ترقی کے اس دور میں اٹلی نے ہوا وہ بھی خالص کو قید کر کے بیچنے کا پروگرام شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیونیکیشن کمپنی اٹلی کمیونیکا نے، اٹلی کے خوبصورت اور صحت افزا تفریحی مقام جھیل کومو کی تازہ اور قدرتی ہوا کو کین میں بند کر کے فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور اس قدرتی اثاثے کی قیمت فی کین 11 ڈالرز مقرر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کین میں جھیل کومو کی فضا سے 400 ملی لیٹر ہوا جمع کی جاتی ہے جو 100 فیصد تصدیق شدہ تازہ اور قدرتی ہوا ہے۔
یہ تفریحی مقام نہ صرف اٹلی کے عوام بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں میں مشہور ہے اور ہر سال لاکھوں سیاح یہاں گھومنے پھرنے آتے ہیں۔ لومبارڈی ٹورازم بیورو کے مطابق 2023 میں 5.6 ملین سے زیادہ سیاحوں نے لیک کومو کا دورہ کیا اور یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔
سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی کی مارکیٹنگ کے ماہر ڈیوڈ ابگنل نے جھیل کومو کے پوسٹرز بیچنا شروع کر دیے ہیں اور اس کے ساتھ ایک ای کامرس سائٹ بنائی ہے جس کے ذریعے مذکورہ مقام کی تازہ ہوا کین میں فروخت کرکے آن لائن فروخت کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ جھیل کومو ایک ایسا مقام ہے جو اپنی خوبصورتی کے باعث مشہور شخصیات کے لیے پرکشش رہا ہے اور یہاں House of Gucci اور Casino Royale جیسی مشہور زمانہ فلموں کی شوٹنگز ہو چکی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟