بہن کی موت کا صدمہ، معروف بھارتی اداکارہ بھی چل بسیں
بھارت کی معروف ڈراما آرٹسٹ ڈولی سوہی چھ ماہ سروائیکل کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد 48 برس کی عمر میں چل بسیں۔ بھارت کے مشہور ومعروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی کو 8 مارچ کو ممبئی کے آپولو اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دار فانی […]
بھارت کی معروف ڈراما آرٹسٹ ڈولی سوہی چھ ماہ سروائیکل کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد 48 برس کی عمر میں چل بسیں۔
بھارت کے مشہور ومعروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی کو 8 مارچ کو ممبئی کے آپولو اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ دار فانی کو خیر باد کہہ گئیں۔
اداکارہ کے بھائی منٹوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈولی میں 6 ماہ قبل سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کے علاج کا سلسلہ جاری تھا، بیماری اور کمزوری کے باعث انہوں نے اپنے ڈراموں کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی۔
اداکارہ کے بھائی منٹوں نے بتایا کہ ان کی دوسری بہن امن دیپ کو ایک ماہ قبل جوائنڈس ہوا جس کے سبب وہ بھی آپولو اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ایک روز قبل امن دیپ کا انتقال ہو اور اس کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ڈولی سوہی بھی ہمیں تنہا چھوڑ گئی۔
واضح رہے کہ امن دیپ بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ تھیں مگر دونوں بہنوں میں زیادہ مقبولیت ڈولی سوہی کو حاصل ہوئی۔
عمران ہاشمی نے ایشوریہ کو ایسا کیا کہہ دیا کہ تنقید کی زد میں آگئے؟
دونوں بہنوں کے اچانک ایک ساتھ دنیا سے رخصت ہونے پر خاندان شدید غم میں مبتلا ہے، ڈولی سوہی نے اپنے پیچھے ایک 14 سالہ بیٹی امیلی کو چھوڑا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟