بھارتی انتخابات میں اس بار کونسی پارٹی کامیاب ہوگی؟ بالی وڈ اداکار نے بتادیا
اس بار بھارتی لوک سبھا کے ہونے والے انتخابات میں کونسی پارٹی حکومت بنائے گی، معروف بالی وڈ اداکار نے بتادیا۔ سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم وانٹیڈ س بالی وڈ میں جگہ بنانے والے ساؤتھ کے اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ ملک میں انڈیا اتحاد کو بڑے پیمانہ پر کامیابی ملے گی […]
اس بار بھارتی لوک سبھا کے ہونے والے انتخابات میں کونسی پارٹی حکومت بنائے گی، معروف بالی وڈ اداکار نے بتادیا۔
سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم وانٹیڈ س بالی وڈ میں جگہ بنانے والے ساؤتھ کے اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ ملک میں انڈیا اتحاد کو بڑے پیمانہ پر کامیابی ملے گی جبکہ لوک سبھا انتخابات 2024 انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں معروف اداکار کا کہنا تھا کہ پچھلے دس برسوں میں بی جے پی کی جانب سے کیے گئے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے، ملک میں ہونے والے انتخابات بہت ہی اہمیت والا چناؤ ہے۔ اب مودی کی اصلیت عوام کے سامنے ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ عوام ضرور نریندر مودی کو سبق سیکھائیں گے۔ بی جے پی حکومت ملک میں ترقیاتی کام کر نے ناکام ثابت ہوئی ہے۔
پرکاش نے کہا کہ اس بار ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔ ملک کے عوام اب سمجھ چکے ہیں۔ اب بی جے پی کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے۔
مودی حکومت اپنی ناکاموں کو چھپانے کے لیے اب منگلستر اور ہندو مسلم جیسی بات کر کے عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ مودی نے ملک صرف نفرت کی سیاست کی ہے۔
بالی وڈ اداکار نے کہا کہ عوام ان باتوں میں اب نہیں آنے والے، وہ روزگار، عزت اور امن و سکون چاہتے ہیں۔ بھارتی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس بار ضرور سبق سکھائیں گے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک گلبرگہ میں سات مئی کو 2024 لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ہونے جارہی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟