بادشاہ کی پاکستان میں پسندیدہ شخصیت کون؟ گلوکار نے بتادیا

معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف ’’بادشاہ‘‘ نے پاکستان میں اپنی آج تک کی اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتادیا۔ معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا ’’بادشاہ‘‘ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری  پر ایک سوال جواب سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے گلوکار سے […]

 0  3
بادشاہ کی پاکستان میں پسندیدہ شخصیت کون؟ گلوکار نے بتادیا

معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف ’’بادشاہ‘‘ نے پاکستان میں اپنی آج تک کی اپنی پسندیدہ شخصیت کا نام بتادیا۔

معروف بھارتی گلوکار و ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا ’’بادشاہ‘‘ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری  پر ایک سوال جواب سیشن رکھا جس میں ان کے مداحوں نے گلوکار سے کچھ دلچسپ سوال کیے۔

ایک صارف نے بادشاہ سے پوچھا کہ پاکستان میں آپ کا پسندیدہ شخص کون ہے؟ بادشاہ نے مداح کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان سے ان کی پسندیدہ شخصیت نازیہ حسن ہیں۔

واضح رہے کہ ’دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی‘ جیسے گیت گانے والی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔

انہوں نے کم عمری میں  پاکستانی موسیقی میں نئی جہت متعارف کرائی، ورسٹائل گلوکارہ نازیہ حسن نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت دیگر ایوارڈز اپنے نام کیے۔

اس کے علاوہ ایک اور مداح نے سوال کیا ہے آپ اتنا ہٹ گانا کیسے بناتے ہو؟ جس پر بادشاہ نے جواب دیا کہ میں صرف گانا بناتا ہوں اسے ہٹ آپ لوگ کرتے ہو۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow