اے آئی ٹیکنالوجی سے ”ناراض بیوی“ کو منانا ہوا انتہائی آسان؟
دنیا بھر میں بہت سے شعبوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی کامیابی سے ہورہا ہے، مگر اب آپ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ناراض بیوی کو بھی انتہائی آسانی سے مناسکتے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کمپنی کی جانب سے اینگری جی ایف نامی […]
دنیا بھر میں بہت سے شعبوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی کامیابی سے ہورہا ہے، مگر اب آپ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی ناراض بیوی کو بھی انتہائی آسانی سے مناسکتے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کمپنی کی جانب سے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا گیا ہے، جو لوگوں کو یہ سکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض یا مشتعل بیوی کو غصے سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔
ایمیلیا اویلز جواسے تیار کرنے والی ٹیم میں شامل تھے، اُن کا کہنا تھا کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
اُن کا اس کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔
یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 اسکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 اسکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اپنا اثر دکھاتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوجاتا ہے اور اسکور میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جبکہ غیر اخلاقی اور نامناسب الفاظ پر مزاج مزید بدتر ہو جاتا ہے جبکہ اسکور میں بھی کمی ہوتی ہے۔
واٹس ایپ پر کال کرنے والوں کیلئے نئی سہولت
ایمیلیا اویلز کا کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو یہ ایک گیم ہے، مگر اس سے صارفین کو شریک حیات سے تعلق کے حوالے سے صلاحیت سیکھنے یا اسے بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟