ایک سیلفی کا سوال ہے! مداحوں کا ہجوم روہت شرما کی طرف دوڑ پڑا
بھارت کپتان روہت شرما کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ہمراہ سیلفی لینے کے لیے مداحوں کا ہجوم ان کی طرف دوڑ پڑا۔ روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلیے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، ابو ظہبی کے مختصر ٹرپ […]
بھارت کپتان روہت شرما کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے ہمراہ سیلفی لینے کے لیے مداحوں کا ہجوم ان کی طرف دوڑ پڑا۔
روہت شرما نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کےلیے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، ابو ظہبی کے مختصر ٹرپ سے واپسی کے بعد بھارتی کپتان نے وقت ضائع کرنا مناسب نہیں سمجھا اور فوراً بعد ہی گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے نظر آئے۔
جارح مزاج اوپنر ممبئی کے رئیلائنس کارپوریٹ پارک کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن میں مصروف تھے، اس دوران انھیں دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روت شرما ٹریننگ سیشن کے لیے اسٹریچنگ اور ورام اپ کررہے ہیں، تھوڑی دیر بعد ہی مداح ان کی طرف سیلفی لینے کے لیے دوڑ کر آتے ہیں اور روہت ہجوم کے گھیرے میں آجاتے ہیں۔
ایسے میں روہت شرما نے گھبرانے کے بجائے اپنے حواس بحال رکھے اور مداحوں سے صبر کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ تھوڑا صبر کا مظاہرہ کریں اور ایک جگہ پر کھڑے ہو کر تھوڑا انتظار کریں۔
اس کے باوجود کچھ مداح روہت کے ساتھ سیلفیل لیتے نظر آئے جبکہ روہت نے انھیں سمجھا بجھا کر تھوڑا انتظار کرنے کے لیے راضی کیا، بھارتی کپتان کے اس رویے کی تعریف کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت نے روہت کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کیا ہے جبکہ اس سیریز میں روہت کی قائدان صلاحیتیں بھی عروج پر نظر آئیں۔
روہت شرما نے جارحانہ طرز عمل اپناتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کافی بہترین کپتانی کی اور جو میچ ڈرا کی جانب گامزن تھا اسے جیت کر سریز 2-0 سے اپنے نام کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟