اہم بنگلہ دیشی پلیئر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

بنگلہ دیش کے اوپنر محمود الحسن انجری کے باعث پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ بی سی بی نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے اوپنر محمود الحسن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، اوپننگ بلے باز محمود الحسن کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، محمود الحسن نے پاکستان اے […]

 0  2

بنگلہ دیش کے اوپنر محمود الحسن انجری کے باعث پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

بی سی بی نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے اوپنر محمود الحسن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، اوپننگ بلے باز محمود الحسن کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، محمود الحسن نے پاکستان اے کے خلاف میچ میں کمرکی دائیں طرف درد کی شکایت کی تھی۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے فزیو نے اس حوالے سے بتایا کہ اوپنر محمودالحسن کی کمر کے دائیں طرف گریڈ 1 کے ایڈکٹر کا تناؤ ہے۔

فزیو بنگلہ دیش نے کہا کہ محمود الحسن کی انجری ٹھیک ہونے میں 10 سے 14 دن لگیں گے، امید ہے محمود الحسن 30 اگست سے شروع دوسرے ٹیسٹ کیلئے فٹ ہوں گے۔

خیال رہے کہ 21 اگست سے شروع ہونے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پچ پر ہلکی گھاس چھوڑی جائے گی اور پاکستان 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow