اپنے موبائل فون کی خود مرمت کریں، نہایت آسان طریقہ

موبائل فون کے استعمال کے دوران اس میں چھوٹی موٹی خرابیاں پیدا ہوجانا کوئی انہونی بات نہیں کیونکہ جو چیز استعمال ہوگی تو وہ خراب بھی ہوگی۔ ہم میں سے اکثر لوگ گھر کی اشیاء خراب ہونے پر خود ہی ٹھیک کرلیتے ہیں تاہم بہت بڑی خرابی ہو تو پھر کسی ماہر کاریگر کو معاوضہ […]

 0  7
اپنے موبائل فون کی خود مرمت کریں، نہایت آسان طریقہ

موبائل فون کے استعمال کے دوران اس میں چھوٹی موٹی خرابیاں پیدا ہوجانا کوئی انہونی بات نہیں کیونکہ جو چیز استعمال ہوگی تو وہ خراب بھی ہوگی۔

ہم میں سے اکثر لوگ گھر کی اشیاء خراب ہونے پر خود ہی ٹھیک کرلیتے ہیں تاہم بہت بڑی خرابی ہو تو پھر کسی ماہر کاریگر کو معاوضہ دے کر اس چیز کو ٹھیک کرایا جاتا ہے۔

ایسا ہی معاملہ موبائل فون کا بھی ہے جس میں چھوٹی چھوٹی خرابی ہوجاتی ہے تو کوشش کریں کہ اسے خود ہی ٹھیک کرلیں، اس میں پریشانی یا کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں۔

موبائل فون کا اسپیکر خراب ہونا یا پھر اس سے آواز نہ آنا وہ عام مسائل ہیں جن کی وجہ سے موبائل ریپئیرنگ میں ہمارے ہزاروں روپے ضائع ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو ایسا آسان طریقہ بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کا موبائل انتہائی کم پیسوں میں ٹھیک ہوجائے گا۔

عام طور پر اسپیکر یا موبائل کے ائیر اسپیکر میں کچرا پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے یا تو آواز آنا بند ہوجاتی ہے یا کم ہوجاتی ہے۔

اس کو ٹھیک کرنے کے یوں تو کافی طریقے ہیں لیکن ان سے موبائل اندر سے ڈیمیج ہوسکتا ہے جبکہ کچھ طریقہ کار ایسے ہیں جن سے کچرا مزید اندر چلا جاتا ہے اور کبھی نہیں نکلتا۔

موبائل فون کے ائیر اسپیکر کی صفائی کرنے کے لئے سلائم جیل کی ٹیوب لے لیں. اس جیل کو نکال کو موبائل کے تمام اسپیکرز پر اچھی طرح لگا دیں. جیل اندر بھی چلا جائے تو پریشانی کی بات نہیں۔

15 منٹ تک موبائل کو ایسے ہی چھوڑ دیں اور پھر احتیاط سے جیل ایسے نکالیں کے تمام سوراخوں سے بھی نکل آئے. اس سلائم سے فون اچھی طرح دبا دبا کر صاف کریں. سلائم ساری گندگی اپنے اندر کھینچ کر صاف کر دے گا اور فون کی اواز صاف ہو کر تیز ہوجائے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow