آشا کے نہایت آسان کیچ ڈراپ کرنے پر عالیہ ریاض کی شرمیلی مسکراہٹ وائرل

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران کرکٹر عالیہ ریاض بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کی جانب سے آسان کیچ ڈراپ کرنے پر ہنسی نہ روک پائیں۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری تھی، ایسے میں پاکستانی اوپنر منیبہ علی جو کہ 14 رنز پر بیٹنگ کر رہی تھیں […]

 0  1
آشا کے نہایت آسان کیچ ڈراپ کرنے پر عالیہ ریاض کی شرمیلی مسکراہٹ وائرل

بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران کرکٹر عالیہ ریاض بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کی جانب سے آسان کیچ ڈراپ کرنے پر ہنسی نہ روک پائیں۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری تھی، ایسے میں پاکستانی اوپنر منیبہ علی جو کہ 14 رنز پر بیٹنگ کر رہی تھیں انھوں فائن لیگ پر اسکوپ فلک کے ساتھ باؤنڈری مارنے کی کوشش کی۔

تاہم ان کی یہ کوشش بالکل بھی کارگر ثابت نہیں ہوئی اور گیند سیدھی بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کے ہاتھوں میں چلی گئی، مگر اس وقت عالیہ ریاض اور دیگر کرکٹرز کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب آشا نے آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

اس دوران کیمرہ مین نے کیمرہ پاکستانی ڈریسنگ روم میں بیٹھی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کی طرف کیا تو وہ اس نہایت آسان ڈراپ کیچ پر منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمیلے انداز میں مسکراتی نظر آئیں۔

خیال رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستانی خواتین ٹیم کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، بھارت کی طرف سے شیفالی ورما 32 اور جمیما روڈریگز 23 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عمیمہ سہیل اور سعدیہ اقبال نے 1،1 بھارتی ویمنز بیٹر کو پویلین بھیجا۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کوشکست دی تھی، اب پاکستان ویمنز کا اگلا مقابلہ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow