آسمان پر عجیب و غریب منظر دیکھ کر لوگ حیران
شمال مغربی ارجنٹائن کے ایک چھوٹے صوبے ٹوکومان کی فضا اس وقت خوفناک ہوگئی جب اچانک ایک پراسرار اور انگوٹھی نما سیاہ دائرہ نمودار ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوہیکل سیاہ دائرے نے مقامی شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا جو آہستہ آہستہ فضا میں تیر رہا […]
شمال مغربی ارجنٹائن کے ایک چھوٹے صوبے ٹوکومان کی فضا اس وقت خوفناک ہوگئی جب اچانک ایک پراسرار اور انگوٹھی نما سیاہ دائرہ نمودار ہوا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوہیکل سیاہ دائرے نے مقامی شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا جو آہستہ آہستہ فضا میں تیر رہا تھا۔
شہر کے اوپر فضا میں لہراتے پراسرار سیاہ ہالے نے ہر دیکھنے والے کو حیران و پریشان کردیا اور اس کی خبر دنیا بھر میں پھیل گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں ٹوکومان صوبے پر منڈلاتے ہوئے عجیب اور پراسرار دائرے کو دکھایا گیا ہے، جو ایک سے دوسری جانب بڑھ رہا تھا، تاہم بعد ازاں نمودار ہونے والا یہ ہالہ کچھ دیر رہنے کے بعد غائب ہوگیا اور پھر اس کا کوئی نام نشان باقی نہ رہا۔
اس کی حقیقت کے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی آراء سامنے آرہی ہیں، کچھ لوگ اسے حشرات الارض کا غول قرار دے رہے تھے تو کچھ صارفین کا خیال تھا کہ یہ کسی جگہ لگنے والی آگ کا دھواں ہے جو اوپر جاکر گول دائرے کی شکل اختیار کرگیا ہے۔
اس کے علاوہ کچھ لوگوں کی رائے تھی کہ یہ گرم یا ٹھنڈی ہوا کے فضاء میں ردوبدل سے پیدا ہونے والا فطرت کامظہر تھا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑے سیاہ پہیے جیسا تھا اور اسے دیکھنا خوفزدہ کردینے والا نظارہ تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟