سعودی عرب 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پر تولنے لگا!

سعودی عرب نے 2034 میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ عرب ملک 10 سالوں بعد اس بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں اس ورلڈکپ کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ اختتام پذیر […]

 0  4
سعودی عرب 2034 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے پر تولنے لگا!

سعودی عرب نے 2034 میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لیے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

عرب ملک 10 سالوں بعد اس بڑے عالمی ایونٹ کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں اس ورلڈکپ کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ اختتام پذیر ہوگئی تھی جبکہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سعودیہ اس میلے کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

مراکش، پرتگال اور اسپین 2030 کے فیفا ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کریں گے جبکہ عالمی گورننگ باڈی اس بات کا عندیہ دے چکی ہے کہ 2034 کے مقابلوں کو ایشیائی اور اوشیانا کنفیڈریشنز کے بولی دہندگان تک محدود رکھا جائے گا۔

اس سے قبل سعودی مملکت کا پڑوسی ملک قطر 2022 فیفا ورلڈکپ اپنے ملک میں منعقد کرچکا ہے، سعودی عرب خلیجی خطے کا دوسرا ملک ہوگا جو شو پیس ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

اس حوالے سے سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (ساف) نے کہا کہ ہماری بات چیت مثبت طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔

سعودیہ نے پچھلے کچھ سالوں میں فٹ بال، فارمولا ون، باکسنگ اور گولف جیسے کھیلوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، جس کی وجہ سے ناقدین مملکت پر ’اسپورٹس واشنگ‘ کا الزام بھی لگاتے ہیں۔

تاہم سعودیہ نے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے قوانین کے ذریعے اپنی قومی سلامتی کا تحفظ کرتا ہے۔

ساف کے صدر یاسر المسیحل کا کہنا تھا کہ دنیا کو ہماری فٹ بال کی کہانی بتانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہماری بولی دنیا کو اس دلچسپ سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کی کھلی دعوت ہے۔

واضح رہے کہ دو سال بعد اگلا فیفا ورلڈ کپ 2026 میں منعقد ہوگا، امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر اس ایونٹ کی میزبانی کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow