انیل کپور نے ’ہاؤس فلم 5‘ کی کاسٹ سے راہیں جدا کر لیں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور نے آئندہ سال ریلیز ہونے والی کامیڈی سے بھرپور فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی کاسٹ سے اپنی رائیں جدا کر لیں۔ ’ہاؤس فل‘ فرنچائز کے شائقین طویل عرصے سے اس کی پانچویں پیشکش میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کا انتطار […]

 0  4
انیل کپور نے ’ہاؤس فلم 5‘ کی کاسٹ سے راہیں جدا کر لیں

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور نے آئندہ سال ریلیز ہونے والی کامیڈی سے بھرپور فلم ’ہاؤس فل 5‘ کی کاسٹ سے اپنی رائیں جدا کر لیں۔

’ہاؤس فل‘ فرنچائز کے شائقین طویل عرصے سے اس کی پانچویں پیشکش میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کا انتطار کر رہے ہیں۔

تاہم اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انیل کپور نے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ معاوضے کے تنازع پر کاسٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سُپر اسٹار کے غیر متوقع فیصلے کی وجہ سے اب فلمسازوں کو نانا پاٹیکر کے کردار پر دوبارہ کام کرنا پڑے گا کیونکہ اسکرپٹ کے مطابق ان دونوں کی مزاحیہ دوستی کو فلم کا حصہ بنانا تھا۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ ارجن رامپال ’ہاؤس فل 5‘ کی کاسٹ کا حصہ بنے ہیں۔ ارجن رامپال پہلی پیشکش میں بھائی کا کردار ادا کرنے کے 14 سال بعد فرنچائز کا دوبارہ حصے بنے۔

تومقع ہے کہ ارجن رامپال کا مزاحیہ کردار دیکھنے والوں کو خوب متاثر کرے گا۔ ساجد ناڈیاڈوالا نے جب اداکار کے ساتھ اسکرپٹ شیئر کیا تو وہ فوراً اس میں شامل ہونے پر راضی ہوگئے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ فرنچائز کی پچھلی فلموں کی تقریباً کاسٹ دوبارہ اسکرین پر نظر آئے گی۔ توقو ہے کہ فلم آئندہ سال 6 جون کو نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow