اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان بالی ووڈ اسٹار اننیا پانڈے نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے ایک انٹر ویو میں سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے […]

 0  0
اننیا پانڈے کب شادی کریں گی؟ اداکارہ نے خود بتادیا

سابق ماڈل واکر بلانکو سے ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان بالی ووڈ اسٹار اننیا پانڈے نے اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے ایک انٹر ویو میں سابق ماڈل والکر بلانکو کی ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آنے والے چند سال میں شادی کرنے اور ماں بننے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

انٹرویو میں اداکارہ سے ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے 5 سالہ منصوبوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ان 5 سال میں شادی شدہ ہوں گی، خوش اور بچوں کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہی ہوں گی۔

اداکارہ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کی منصوبہ بندی سے متعلق کہا کہ میں ایک ٹاپ کھلاڑی کی طرح اپنے آپ کو سب سے اوپر دیکھنا چاہتہ ہوں، یہاں ہمیشہ مقابلہ ہوتا ہے، لیکن ابھی میں اپنی اداکاری کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ananya (@ananyapanday)

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اننیا پانڈے کے بارے میں پہلے یہ افواہ تھی کہ وہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار آدتیہ رائے کپور سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان بریک ہوگیا تھا۔

جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ اننیا پانڈے اور سابق ماڈل والکر بلانکو ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، دونوں کو ماضی میں امیبانی کی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

جس کے بعد والکر بلانکو نے اننیا پانڈے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ تم بہت خاص ہو، میں تم سے پیار کرتا ہوں، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں مزید گہری ہو گئی تھیں۔

تاہم اداکارہ اننیا پانڈے اور والکر بلانکو نے اپنے رشتے اور تعلقات کے حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے، خیال رہے کہ والکر بلانکو مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کے مرکزی ملازم ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow