امریکا: کیا درخت پر یہ رنگ موت کا پیغام ہے؟

اگر آپ امریکا کی سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں اور کسی جنگل میں گھومنے نکل گئے ہیں یا کسی ایسے علاقے میں جا نکلے ہیں جہاں درختوں، کہیں کسی باڑ یا کسی اور شے پر جامنی رنگ کا پینٹ نظر آ گیا ہے، تو وہیں رک جائیے۔ کیا آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ […]

 0  1

اگر آپ امریکا کی سیاحت پر نکلے ہوئے ہیں اور کسی جنگل میں گھومنے نکل گئے ہیں یا کسی ایسے علاقے میں جا نکلے ہیں جہاں درختوں، کہیں کسی باڑ یا کسی اور شے پر جامنی رنگ کا پینٹ نظر آ گیا ہے، تو وہیں رک جائیے۔

کیا آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ یہ کسی مہلک، خطرناک وائرس کی تنبیہہ ہے، یا یہاں کوئی جان لیوا پھندا لگایا گیا ہے، نہیں، ایسا بالکل بھی نہیں ہے، بلکہ خطرہ ہے کہ آپ گولیوں کی بوچھاڑ کی زد میں نہ آ جائیں۔

دراصل درختوں، باڑ یا دیگر چیزوں پر جامنی رنگ کا مطلب ایک قانون کی طرف اشارہ کرتا ہے، امریکا کی بہت سی ریاستوں میں اس کا مطلب ہوتا ہے کہ یہاں سے دور رہو، یا اب یہاں سے مزید آگے مت بڑھنا۔ یہ نشان ذاتی ملکیت کا اشارہ کرتا ہے، اس کے ذریعے اس جگہ کے مالکان قانونی طور پر پیدل سفر کرنے والوں، شکاریوں اور دیگر افراد کو اپنی نجی املاک سے دور رہنے کا اشارہ دیتے ہیں۔

ایسی جگہ پر زمین کے مالکان بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو سکتے ہیں جو اپنی پراپرٹی پر کسی اجنبی شخص کو دیکھ کر اس پر حملہ بھی کر سکتے ہیں، کیوں کہ بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر اپنے علاقے کو نشان زد کرنا امریکا میں عام ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow