امریکا نے ایپل کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا

امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ امریکی ریاست نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں درج کیا گیا ہے جس  میں شعبہ انصاف نے ایپل کمپنی […]

 0  3

امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں اس پر اسمارٹ فون مارکیٹ میں اجارہ داری قائم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ امریکی ریاست نیو جرسی کی وفاقی عدالت میں درج کیا گیا ہے جس  میں شعبہ انصاف نے ایپل کمپنی پر الزام عائد کیا ہے اس نے مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے اپنے حریفوں اور صارفین کے لیے آپشنز کو غیر قانونی طور پر محدود کرنے کے لیے آئی فون کے کنٹرول کا استعمال کیا۔

درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق کمپنی پر نئی ایپس کی نمو کو روکنے اور حریف کمپنیوں کی اشیا کی کشش کم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

دائر کی گئی درخواست میں کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر لیے گئے انسداد مسابقتی اقدامات درج کیے گئے ہیں جن میں بڑے پیمانے پر چلنے والی ایپس کو بلاک کرنا، موبائل کلاؤڈ اسٹریمنگ سروسز کو زبردستی دبانا، تھرڈ پارٹی ڈیجیٹل والٹ کو محدود کرنا اور کسی دوسری کمپنی کی بنائی گئی اسمارٹ واچ کی فعالیت کو کم کردینا شامل ہیں۔

اس حوالے سے اٹارنی جرنل میرک گارلینڈ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ کمپنی ان تمام ایپس، پروڈکٹس اور سروسز کی حوصلہ شکنی کرتی ہے جس سے صارف کا آئی فون پر انحصار کم ہوتا ہے اور صارفین اور ڈیویلپرز کے لیے وہ کم مہنگی ہوتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان ایپل نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ غلط حقائق پر مبنی ہے اور ایپل ان الزامات کے خلاف پوری طاقت سے اپنا دفاع پیش کرے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow