’ایڈ ہے یا پرابلم!‘ ایپل آئی پیڈ کا نیا اشتہار سخت تنقید کی زد میں آگیا
ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے نئے سلم آئی پیڈ پرو موبائل فون کے لیے بنایا گیا اشتہار ہالی وڈ اداکاروں اور صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔ ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو کے مارکیٹ میں آنے میں مزید ایک ہفتہ باقی ہے تاہم ’اب تک کے سب سے پتلے ایپل پروڈکٹ‘ کے […]
ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے نئے سلم آئی پیڈ پرو موبائل فون کے لیے بنایا گیا اشتہار ہالی وڈ اداکاروں اور صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔
ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو کے مارکیٹ میں آنے میں مزید ایک ہفتہ باقی ہے تاہم ’اب تک کے سب سے پتلے ایپل پروڈکٹ‘ کے لیے کمپنی نے جو اشتہار بنایا ہے وہ تنقید کی زد میں آگیا ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ یہ موبائل کی فروخت پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔
ٹیک کمپنی نے نئے آئی پیڈ کو 15 مئی کو لانچ کرنے سے قبل ایک ورچوئل اشتہار جاری کیا ہے، تقریباً ایک منٹ کے اشہتار کو ’کرش‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
اس اشہتار کو ایپل کی ان ہاؤس ٹیم کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ 1971 کی ایک دھن ’’آل آئی ایور نیڈ ایز یو‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک کے ساتھ اس کا پرومو تخلیق کیا گیا ہے۔
سی ای او ٹم کک نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نہ صرف اشتہار بلکہ آنے والے ٹیبلٹ موبائل کی بھی تعریف کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ذرا ان تمام چیزوں کا تصور کریں جو اسے بنانے کے لیے استعمال ہوں گی!‘۔
تاہم کئی مشہو بالی وڈ اداکاروں اور صارفین کو یہ اشہتار بالکل بھی پسند نہیں آیا اور انھوں نے اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایپل کی بے حسی اور غلطی پر ہیو گرانٹ اور جسٹن بیٹ مین جیسے اداکاروں نے بھی تنقید کی ہے۔
ہیوگرانٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر سی ای او ٹم کک کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اسے انسانی تجربے کی تباہی کہہ سکتے یں اور اس کے لیے سلیکون ویلی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘
The destruction of the human experience. Courtesy of Silicon Valley. https://t.co/273XB3CfnF
— Hugh Grant (@HackedOffHugh) May 8, 2024
چیو ہوڈاری کوکر نامی صارف نے لکھا کہ یہ ایپل کا اشتہار ایک پرابلم ہے۔ یہ کس قسم کا ہپ ہاپ ہے کہ ’برے کا مطلب اچھا ہے‘، لیکن یہاں مسئلہ ہی مسئلہ ہے۔
That Apple ad….is a problem. Not in hip-hop "bad meaning good" problem. But a problem problem.
— Cheo Hodari Coker (@cheo_coker) May 8, 2024
امریکن اداکارہ جسٹن بیٹ مین نے ٹم کک کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’سچ میں، آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘
Truly, what is wrong with you? https://t.co/UBGszYv4CH
— Justine Bateman (@JustineBateman) May 8, 2024
دوسری طرف ٹم کک کی مذکورہ ٹویٹ کو 28 ملین بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ میں 7.8 ملین لوگوں نے اس پر اپنے کمنٹس کیے ہیں جبکہ کافی کم لوگوں نے اس پوسٹ پر مثبت کمنٹس کیے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟