السی کے بیجوں سے چہرے کی لٹکی ہوئی جلد کیسے ختم ہوگی؟
چہرے کی لٹکی ہوئی جلد کی شکایات صرف بڑی عمر کے افراد میں ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں۔ چہرے کی ڈھیلی اور ڈھلکی ہوئی جلد دیکھنے میں بھی بدنما لگتی ہے جس کا شخصیت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے، اگر آپ بھی اس سے پریشان ہیں […]
چہرے کی لٹکی ہوئی جلد کی شکایات صرف بڑی عمر کے افراد میں ہی نہیں بلکہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی اس پریشانی میں مبتلا ہیں۔
چہرے کی ڈھیلی اور ڈھلکی ہوئی جلد دیکھنے میں بھی بدنما لگتی ہے جس کا شخصیت پر بھی منفی اثر پڑتا ہے، اگر آپ بھی اس سے پریشان ہیں تو فکر کی کوئی بات نہیں کیونکہ گھربیٹھے آسان نسخے سے جلد کو جوان اور صحت مند بناسکتے ہیں۔
اس حوالے سے ماہر امراض جلد ڈاکٹر فیصل سید نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس مسئلے سے چھٹکارا پانے کیلئے ایک گھریلو نسخہ انتہائی کارآمد ہے جس سے آپ کی اسکن ٹائٹ اور خوبصورت ہوجائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیلئے تین چیزوں کی ضروت ہے، لیموں کے چھلکے، السی کے بیج اور گوند کتیرا، نسخہ تیار کرنے کیلئے لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹ بنالیں اس کئے بعد السی کے بیجوں کو ایک برتن میں پانی ڈال کر پکالیں اور جب وہ ایک جیل کی شکل میں ہوجائے تو اسے اتار کر چھان لیں۔ اس کے بعد گوند کتیرا کا پاؤڈر پیس لیں۔
انہوں نے بتایا کہ آدھا چمچ گوند کتیرا کا پاؤڈر، ایک سے ڈیڑھ چمچ السی کا جیل اور ایک چمچ لیموں کے چھلکوں کا پیسٹ ملا کر 10 سے 15 منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔ اور اگر یہ زیادہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں عرق گلاب یا تھوڑا سا پانی شامل کرلیں۔
اس کو لگاتے ہوئے یاد رکھیں کہ چہرے پر اس طرح لگائیں کہ ہاتھ نیچے سے اوپر کی طرف جائے اور گردن پر بھی لازمی لگائیں، اس کو لگانے کے بعد بغیر تکیے کے آدھا گھنٹے کیلئے سیدھا لیٹ جائیں اور اس دوران نہ ہنسیں اور نہ ہی کسی سے کوئی بات کریں اور کمرے کا درجہ حرارت نارمل ہو پنکھا بھی بند رہے۔
یاد رکھیں لیموں کا شمار دنیا کے مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے جس میں وٹامن سی کی خاصی مقدار ہوتی ہے جبکہ یہ بھی کولاجن بڑھاوا دینے والے مادوں کو توڑ کر جلد کو جوان بناتا ہے جب کہ لیموں جھریوں کے خاتمہ کے لیے بھی کارآمد ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟