افغانستان کا بنگلادیش سے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ اس سیریز کی میزبانی کرے گا، جبکہ سیریز کے 3 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ […]

 0  5
افغانستان کا بنگلادیش سے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلادیش کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ اس سیریز کی میزبانی کرے گا، جبکہ سیریز کے 3 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان یہ 3 میچز 6 سے 11 نومبر 2024ء کے دوران کھیلے جائیں گے۔

افغانستان کے اسکواڈ میں ابراہیم زدران کو ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ مجیب الرحمان کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

افغان ٹیم کی قیادت کے فرائض حشمت اللّٰہ انجام دیں گے جبکہ رحمت شاہ ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں راشد خان، محمد نبی، رحمان اللّٰہ گرباز اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہیں۔

ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔

راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

مشتاق احمد نے سعید انور کی اچانک کرکٹ سے دوری کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کوچ جیسن گلیسپی اور قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کے ہمراہ پچ کا معائنہ بھی کیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow