استنبول میں بھارتی اداکار پر حملہ
ترکیہ کے شہر استنبول میں چھٹیاں گزارنے والے بھارتی اداکار پر حملہ کردیا گیا، مشہور سیاحتی مقام گالاٹا ٹاور کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔ بالی ووڈ فلموں کے اداکار اشوتھ بھٹ پر ایک ڈاکو نے حملہ کیا، بھارتی ذائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ترکیہ کے […]
ترکیہ کے شہر استنبول میں چھٹیاں گزارنے والے بھارتی اداکار پر حملہ کردیا گیا، مشہور سیاحتی مقام گالاٹا ٹاور کے قریب یہ واقعہ پیش آیا۔
بالی ووڈ فلموں کے اداکار اشوتھ بھٹ پر ایک ڈاکو نے حملہ کیا، بھارتی ذائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ترکیہ کے بیوگلو ضلع میں مشہور سیاحتی مقام گالاٹا ٹاور کی طرف چلتے ہوئے ان پر حملہ کیا گیا۔
اشوتھ بھٹ نے مزید کہا کہ استنبول میں جیب کتروں کے بارے میں تو انھیں بتایا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود توقع نہیں تھی کہ انھیں پرتشدد حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بھارتی اداکار نے بتایا کہ ’میں گالٹا ٹاور کی طرف چل رہا تھا جب ایک آدمی میرے قریب آیا، اس کے ہاتھ میں ایک زنجیر تھی، اس سے پہلے کہ میں سمجھ پاتا کہ کیا ہورہا ہے، اس نے میری پیٹھ پر زنجیر سے وار کیا۔
وہ شخص میرا بیگ چھیننے کی کوشش کر رہا تھا، شاید اس کے پیچھے کوئی گینگ تھا، تاہم وہ مجھ سے مزاحمت کرنے کی توقع نہیں کر رہے تھے۔
اس دوران ایک ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی روکی اور ترکی میں کچھ کہا اور پھر وہ بھاگ گیا جبکہ ڈرائیور نے مجھے فوراً پولیس کے پاس جانے کو کہا۔
اشوتھ نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کچھ ہوا، خاص طور پر ایسے سیاحتی علاقے میں، لوگ فلمیں دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ترکی میں سب کچھ رومانوی سا ہے لیکن ایسا نہیں، ویسے بھی اگر ہم جرائم کو رپورٹ نہیں کریں گے، تو یہ واقعات بڑھیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟