ویڈیو: اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں رنبیر اور عالیہ کی شاندار پرفارمنس
اننت امبانی کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچادی۔ گجرات کے جام نگر میں ہونے والی تقریبات کا منظر کافی دلکش ہے اور اس جگہ کو کافی عمدگی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی […]
اننت امبانی کی شادی سے قبل ہونے والی تقریبات میں رنبیر کپور اور ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچادی۔
گجرات کے جام نگر میں ہونے والی تقریبات کا منظر کافی دلکش ہے اور اس جگہ کو کافی عمدگی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی پارٹی میں کئی بالی وڈ ستارے بھی اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں۔
’اینیمل‘ کے اداکار رنبیر اور عالیہ نے اپنی فلم کے مشہور گانے ’کیسریا‘ پر بہترین پرفارمنس دے کر وہاں موجود لوگوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔
ان کے رقص نے اس رات ہونے والے تقریب کو مزید چار چاند لگادیے۔ عالیہ اور رنبیر کے ساتھ ساتھ دیپیکا اور رنویر سنگھ نے بھی اسٹیج پر اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے بھی ساتھ رقص کیا تھا۔
تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ گانے پر رقص کیا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ اس کے علاوہ ہالی وڈ سنگر ریحانہ نے بھی اپنی پرفارمنس سے تقریب میں لوگوں کو مدہوش کیے رکھا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟