اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ سے شادی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
اداکار فیروز خان کی بھارتی اداکارہ سے شادی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا بھارتی فلم لکھاری کمال آر خان نے اداکار فیروز خان سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔ بھارتی فلم لکھاری کمال آر خان نے اپنی جاری ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کا ... Read more
بھارتی فلم لکھاری کمال آر خان نے اداکار فیروز خان سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا ہے۔
بھارتی فلم لکھاری کمال آر خان نے اپنی جاری ویڈیو میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی بہن حمائمہ ملک کا بدلہ لینے کے لیے بولی ووڈ اداکارہ گتھیکا تیواری کو پیار کے جال میں پھنسا لیا ہے۔
کمال خان کا کہنا ہے کہ گتھیکا تیواری بھارتی فلم میں کام کرنے لندن گئی تھیں، جہاں ان کے ساتھ فلم میں فیروز خان بھی کام کر رہے ہیں. اسی دوران مسلمان اداکار نے ہندو اداکارہ کو پیار کے جادو میں جکڑ لیا۔
انہوں نے کہا کہ اب گتھیکا فیروز کی محبت میں اتنی اندھی ہوچکی ہیں کہ وہ اسلام بھی قبول کرنے کو تیار ہیں بلکہ وہ مسلمان ہو چکی ہیں، تبھی تو انہوں نے برقع کرنا شروع کردیا ہے۔
کمال خان کا کہنا ہے کہ گتھیکا فیروز خان سے شادی کر کے پاکستان میں رہنا چاہتی ہیں جو کہ بہت بڑی غلطی ہوگی اور وہ خود کو ایک طرح سے جہنم میں لے جا رہی ہیں کیونکہ فیروز خان ایک طلاق یافتہ شخص ہیں اور ان کی بیوی ان کی مار پیٹ سے تنگ آکر چلی گئی تھی۔
بھارتی فلم لکھاری کا کہنا ہے کہ اب گتھیکا کچھ عرصہ پاکستان میں رہیں گی اور پھر فیروز کی مار کھا کر ثانیہ مرزا کی طرح بھارت واپس آجائیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟