آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی کا ٹویٹ وائرل
آسٹریلیا سے پاکستان ٹیم پہلا ون ڈے ہار گئی مگر کم اسکور کے باوجود دل ناتواں نے مقابلہ خوب کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کو شاباش دی ہے۔ میلبرن میں آسٹریلیا نے لو اسکورنگ ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور […]
آسٹریلیا سے پاکستان ٹیم پہلا ون ڈے ہار گئی مگر کم اسکور کے باوجود دل ناتواں نے مقابلہ خوب کیا جس پر چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کو شاباش دی ہے۔
میلبرن میں آسٹریلیا نے لو اسکورنگ ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور پاکستان فتح کے انتہائی قریب آ کر بھی جیت نہ پا سکا۔
تاہم جہاں شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی اس فائٹنگ اسپرٹ کو سراہ رہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محنس نقوی بھی آسٹریلیا جیسے مشکل ٹور میں پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی کاکردگی پر مسرور ہیں۔
محسن نقوی نے میچ کے نتیجے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کیا جس میں قومی ٹیم کو فائٹنگ سے بھرپور کارکردگی پیش کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
چیئرمین پی سی بی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شاباش پاکستان ٹیم، زبردست مقابلہ کیا۔ یہ پہلا میچ تھا، اعتماد ہے کہ آپ ہمیں فخر محسوس کرائیں گے۔
محسن نقوی نے اپنے ٹویٹ کے آخر میں قومی ٹیم کو پیغام دیا کہ ’’بس محنت جاری رکھیں۔‘‘
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا بطور کپتان محمد رضوان کا پہلا اسائنمنٹ ہے۔ قومی ٹیم کے آسٹریلیا روانگی سے قبل چیئرمین پی سی بی نے ٹیم سے ملاقات کی تھی اور واضح کہا تھا کہ قومی کھلاڑی ہاریں تو لڑ کر ہاریں، افسوس تب ہوتا ہے جب قومی ٹیم لڑے بغیر ہار جاتی ہے۔ اگر ٹیم لڑ کر ہاری تو میں ذمے داری لوں گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟