7 ماہ کی حاملہ تھی جب پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا، جگن کاظم

اداکارہ جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 ماہ کی حاملہ تھی جب مجھے سابق شوہر نے پھٹے کپڑوں کے ساتھ گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔ شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان جگن کاظم نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ […]

 0  1
7 ماہ کی حاملہ تھی جب پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا، جگن کاظم

اداکارہ جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ 7 ماہ کی حاملہ تھی جب مجھے سابق شوہر نے پھٹے کپڑوں کے ساتھ گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار و میزبان جگن کاظم نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں 7 ماہ کی حاملہ تھی اس حالت میں مجھے پھٹے کپڑوں کے ساتھ اپارٹمنٹ کے باہر پھینک دیا گیا تھا اللہ سامنے والوں کو زندگی دے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹا اب 18 سال کا ہوگیا ہے وہ وقت بھی نکل گیا، الحمدللہ فیصل (دوسرے شوہر) نے جس طریقے سے حمزہ کی پرورش کی قابل تعریف ہے۔

جگن کاظم نے کہا کہ میں رات کو چیخیں مارتے ہوئے جاگتی تھی اور فیصل پوچھتے تھے کیا ہوا ہے، میرے سارے جاننے والے پوسٹ کرتے تھے جب سنتی تھی لگتا تھا کہ جیسے میری کوئی روح مروڑ رہا ہے، مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا ذلالت کی موت سے ڈرتی ہوں، مرنا قبول ہے ذلیل ہوکر مرنا قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے اپنا آپ پاگل لگتا تھا اب میں وہ وقت یاد کرتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میری زندگی کا دردناک لمحہ تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی خاتون پھنستی ہے اور میں اس کی مدد کرسکتی ہوں تو ضرور کروں گی، سب سے پہلے اپنے آپ کو ذہنی مسائل سے نکالوں، باہر نکالو کچھ کرو، اپنے بچوں کے لیے کام کرو، رونا رونے سے کچھ نہیں ہوتا تین تین سال کی ڈپریشن میں لوگ چلے جاتے ہیں۔

جگن کاظم نے کہا کہ میرے بیٹے حمزہ کو انزائٹی ہے جس کے حل کے لیے میں مدد کرتی ہوں، اگر ایک بچہ کہہ رہا ہے میرے ساتھ فلاح مسئلہ ہے اور ہم اس کی نہ سنیں تو وہ کیا کرے گا منشیات کی طرف ہی جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow