2025 سے متعلق سب سے خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی!

سال 2025 ابھی شروع ہی ہوا ہے اور دنیا کے کئی خطوں میں جشن جاری ہے کہ اس کے حوالے سے سب سے خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔ یہ پیشگوئی ایک ایسے برطانوی شخص نکولس اوجولا نے کی ہے جس کی اس سے قبل کی گئی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں، جس میں کورونا […]

 0  1
2025 سے متعلق سب سے خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی!

سال 2025 ابھی شروع ہی ہوا ہے اور دنیا کے کئی خطوں میں جشن جاری ہے کہ اس کے حوالے سے سب سے خطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی ہے۔

یہ پیشگوئی ایک ایسے برطانوی شخص نکولس اوجولا نے کی ہے جس کی اس سے قبل کی گئی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں، جس میں کورونا جیسی عالمی وبا کی پیشگوئی بھی شامل ہے۔ اوجولا نے 2018 میں پیشگوئی کی تھی کہ ایک وبا دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی ہے جس میں لاکھوں افراد ہلاک ہو جائیں گے جو صرف ایک سال بعد ہی حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں مقیم 38 سالہ نکولس اوجولا نے اب 2025 سے متعلق سب سے خطرناک پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال تیسری عالمی جنگ ہونی یقینی ہے اور یہ ایک ایسا سال ہوگا جہاں بدی اور تشدد اس کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ لوگ مذہب، قوم پرستی اور سیاست پر قتل وغارت گری اور ایک دوسرے کے گلے کاٹیں گے۔

نکولس اوجولا نے اسی سال کے حوالے سے ایک اور پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2025 میں لیبارٹری میں اعضا تیار کیے جائیں گے۔ ضرورت سے زیادہ بارشیں ہوں گی، تباہ کن سیلاب آئیں گے۔ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے کئی شہر ڈوب جائیں گے اور لاکھوں افراد بے گھر ہو جائیں گے۔

انہوں نے 2025 میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی سیاسی تنزلی، برطانوی شہزادوں ولیم اور ہیری میں صلح، دنیا میں مہنگائی تیزی سے بڑھنے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

نکولس اوجولا کون ہے؟

نکولس اوجولا 38 سالہ ایک ہپنو تھراپسٹ ہے۔ یہ دعویٰ کرتا ہے کہ 17 سال کی عمر میں کوئی اس کے خواب میں آیا اور اسے مستقبل کے بارے میں بتایا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک جو بھی پیشگوئی کی ہے، وہ اسی خواب پر مبنی ہے۔ نکولس نے بتایا وہ اوائل نوجوانی کی عمرمیں تھے تو خود میں اس قسم کی ذہنی صلاحیت کا احساس ہوا تھا اور کچھ دنوں کے لیے کوما میں چلے گئے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوما کے دوران انہیں اپنے پچھلے جنم کے مناظر دکھنے لگے۔ کبھی خود کو مصر میں ایک ملکہ کے روپ میں دیکھا تو کبھی چین میں ایک درزی کے طور پر کام کرتے ہوئے پایا۔ ہمالیہ کی چوٹی پر راہبہ تھا تو افریقہ میں میری پیدائش ایک جادوگرنی اور اس کے بعد ایک شیر کے طور پر بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ اوجولا نے کورونا وبا کے علاوہ امریکا کی سب سے بڑی تحریکوں میں سے ایک بلیک لائیوز میٹر، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، مصنوعی ذہانت میں اضافہ، نوٹر ڈیم فائر، روبوٹ آرمی کے بارے میں درست پیشین گوئیاں کی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow