یمنیٰ زیدی کی ڈانس پرفارمنس نے شادی کی تقریب میں چار چاند لگا دیے

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس ویڈیو نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ پاکستان میں شادیوں کا نیا سیزن شروع ہوگیا، شوبز شخصیات بھی ویڈنگ سیزن انجوئے کر رہی ہیں اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ […]

 0  1

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس ویڈیو نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

پاکستان میں شادیوں کا نیا سیزن شروع ہوگیا، شوبز شخصیات بھی ویڈنگ سیزن انجوئے کر رہی ہیں اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈانس ویڈیو نے تہلکہ مچادیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ یمنیٰ کو ایک شادی کی تقریب میں اپنی دیگر ساتھیوں کے سنگ سرخ رنگ کا روایتی مشرقی لباس پہنے بھارتی فلم کے مشہور گانے پر فلمی انداز میں ہوک اسٹیپس پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے بالی ووڈ کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کے ٹائٹل سانگ میں ڈانس کیا، ان کی یہ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین بہت پسند کر رہے ہیں،  یمنیٰ زیدی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھایا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کو اپنی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کے گانے پر دیسی انداز میں رقص کرتے اور محفل کا رنگ جماتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow