شتروگھن سنہا کا سوناکشی کی شادی سے لاعلم ہونے کا انکشاف

بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کا ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے لاعلم ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی […]

 0  8
شتروگھن سنہا کا سوناکشی کی شادی سے لاعلم ہونے کا انکشاف

بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کا ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے لاعلم ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کرنے جاری ہیں اور جوڑے کی شادی 23 جون کو ہوگی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبر ملنے کے بعد اسٹار جوڑی کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مگر مداح اس بات کے انتظار میں رہے کہ سوناکشی سنہا اس خبر کی تصدیق کریں، مگر تاحال انہوں نے تصدیق نہیں کی۔

سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں اس وقت دہلی میں ہوں اور سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا ہوں، مجھے بھی اتنا ہی پتا ہے جتنا میڈیا کو پتہ ہے۔

شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ میں الیکشن کے نتائج کے بعد دہلی آگیا تھا اور میں نے اپنی بیٹی کی زندگی کے معاملات سے متعلق کسی سے بات نہیں کی۔

شتروگھن سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا سوناکشی سنہا شادی کررہی ہیں؟ جس پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ بیٹی نے ابھی تک مجھے کچھ نہیں بتایا ہے۔

سوناکشی کے ہونیوالے شوہر ظہیر اقبال کون ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ جب سوناکشی ہمیں اس حوالے سے بتائے گی تو میں اور میری اہلیہ اس کو اپنی دعاؤں سے نوازیں گے، انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دی کہ اس کو دنیا کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow