ہیرا منڈی کی کاسٹ کب کپل شرما شو کی مہمان بنے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر ریلیز سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ بہت جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی مہمان بنے گی۔ نیٹ فلکس انڈیا نے حال ہی انسٹاگرام پر کپل شرما شو کی اگلی قسط کا پرومو جاری کیا جس میں ’ہیرا منڈی‘ کی خواتین کاسٹ کو دیکھا جا سکتا […]

 0  4
ہیرا منڈی کی کاسٹ کب کپل شرما شو کی مہمان بنے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی: سنجے لیلا بھنسالی کی نیٹ فلکس پر ریلیز سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی کاسٹ بہت جلد ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ کی مہمان بنے گی۔

نیٹ فلکس انڈیا نے حال ہی انسٹاگرام پر کپل شرما شو کی اگلی قسط کا پرومو جاری کیا جس میں ’ہیرا منڈی‘ کی خواتین کاسٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ قسط ہفتے کی شب 8 بجے نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔

پرومو میں کاسٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

نیٹ فلکس پر موجود سیریز میں سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالا، سنجیدہ شیخ، ریچا چڈھا، فردین خان، شیکھر سمن اور ان کا بیٹا ادھیان سمن اور تاہا شاہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

ہیرا منڈی نے نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی انڈین ویب سیریز کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

سیریز اب تک 43 ممالک میں ٹاپ 10 پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ تقسیم برصغیر سے قبل ماحول میں فلمائی گئی ویب سیریز کو 45 لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں اور اس کا واچ ٹائم 33 گھنٹے رہا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow