ہم جتنی کرکٹ جانتے تھے اتنی ہی کھیلی ہے، عمران نذیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے، امریکا ٹیم سپر ایٹ میں جا رہی ہے تو وہ اس کی حق دار تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق بلے باز عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان ٹیم […]

 0  3
ہم جتنی کرکٹ جانتے تھے اتنی ہی کھیلی ہے، عمران نذیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ ہمیں جتنی کرکٹ آتی تھی اتنی ہی کھیلی ہے، امریکا ٹیم سپر ایٹ میں جا رہی ہے تو وہ اس کی حق دار تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق بلے باز عمران نذیر نے کہا کہ پاکستان ٹیم جتنی دباؤ میں کرکٹ کھیلی وہ سپر 8 میں جانے کی حق دار نہیں تھی، پاکستان ٹیم نے سارے میچز پریشر میں کھیلے۔

اس سے قبل سابق کرکٹر باسط علی کا قومی ٹیم کی بری کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی پر دباؤ ڈالنے کیلئے محمد عامر کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا اور یہ کام بابر اعظم نے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کی پرفارمنس کیا تھی؟ یہ ٹیم پاکستان کی ٹیم نہیں بلکہ بابر الیون اور وہاب ریاض الیون ہے۔ صرف پسند اور ناپسند کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ حسن علی ٹیم میں واپس کیسے آگیا، عرفان نیازی نے 30 آؤٹ کیے اس کا بھی نام نہیں آیا۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں موجود اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین کو الٹے سیدھے مشورے دیئے جس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے آیا۔

’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

واضح رہے کہ امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی اس میگا ایونٹ سے واپسی کیلیے اپنا رخت سفر باندھ لیا ہے، قومی ٹیم شیڈول کا آخری میچ کھیل کر وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow