ہریتک روشن نے ول اسمتھ کی بلاک بسٹر فلم کے حقوق حاصل کر لیے

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار ہریتک روشن نے نامور ہالی وڈ اداکار و ریپر ول اسمتھ کی بلاک بسٹر فلم ’آئی ایم لیجنڈ‘ کے حقوق حاصل کر لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن اپنے مستقبل کے منصوبوں کو تشکیل دے رہے ہیں جبکہ وہ اس وقت فلم ’وار 2‘ کی تیاری میں مصروف ہیں […]

 0  0

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار ہریتک روشن نے نامور ہالی وڈ اداکار و ریپر ول اسمتھ کی بلاک بسٹر فلم ’آئی ایم لیجنڈ‘ کے حقوق حاصل کر لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن اپنے مستقبل کے منصوبوں کو تشکیل دے رہے ہیں جبکہ وہ اس وقت فلم ’وار 2‘ کی تیاری میں مصروف ہیں اور عالیہ بھٹ کی فلم ’الفا‘ میں مختصر کردار کیلیے بھی کوشاں ہیں۔

ہریتک روشن نے ول اسمتھ کی فلم ’آئی ایم لیجنڈ‘ کا ہندی ریمیک بنانے کیلیے حقوق حاصل کر لیے اور اپنی ٹیم کے ساتھ پر کام بھی شروع کر دیا۔

رواں سال کے شروع میں ہریتک روش نے معروف فلمساز کبیر خان کے ساتھ اسی طرح کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے کیلیے رابطے میں تھے، تاہم تخلیقی اختلافات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

بالی وڈ اسٹار نے ایک اور ڈائریکٹر کے ساتھ اس پر کام شروع کیا تاہم یہ پروجیکٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ فی الحال ان کی توجہ فلم ’کرش 4‘ پر مرکوز ہے جس کے پروڈیوسر ان کے والد راکیش روشن اور کرن ملہوترا کی ہدایت کاری ہیں۔

فلم کی پروڈکشن اگلے سال شروع ہونے کی توقع ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow