ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ کی ’خفیہ شادی‘ کا انکشاف

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ساؤرسی رونن، جو "لیٹل ویمن” اور "لیڈی برڈ” جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چار بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی […]

 0  2

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ساؤرسی رونن، جو "لیٹل ویمن” اور "لیڈی برڈ” جیسی تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے مشہور ہیں، نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چار بار آسکر کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ نے اپنے قریبی ساتھی اداکار جیک لاؤڈن کے ساتھ ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ میں ایک خفیہ تقریب میں شادی کی۔

Saoirse Ronan

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں جوڑے کے قریبی دوست شامل تھے جنہیں رازداری کا حلف دلایا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jack Lowden (@jack.lowden)

میڈٖیا رپورٹس کے مطابق اسکاٹش سول میرج رجسٹر نے بھی ساؤرسی رونن اور لاؤڈن کی شادی کی تصدیق کی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دونوں اداکار اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کرنے میں محتاط رہتے ہیں تاہم ان کی

Jack Lowden

منگنی کی افواہیں گزشتہ سال اس وقت گردش کرنے لگیں جب اداکار نے "لیٹل وومن” کی انگلی میں ہیروں کی انگوٹھی کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔

ان دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ سال 2018 میں شروع ہوا جب وہ ایک فلم کے سیٹ پر ملے جس میں رونن نے مریم اسٹورٹ کا کردار ادا کیا اور لاؤڈن نے لارڈ ڈارنلے کا کردار ادا کیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow