گھروں میں نصب ٹوائلٹ سیٹس پر ٹیکس عائد کرنے کا انوکھا اقدام

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے شہری اب گھروں میں نصب اپنی ٹوائلٹ سیٹس پر بھی حکومت کو ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش میں مالی بحران کا سامنا کرنے والی سکھویندر سنگھ سکھو حکومت نے حال ہی میں اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ سیوریج […]

 0  1
گھروں میں نصب ٹوائلٹ سیٹس پر ٹیکس عائد کرنے کا انوکھا اقدام

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں رہنے والے شہری اب گھروں میں نصب اپنی ٹوائلٹ سیٹس پر بھی حکومت کو ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش میں مالی بحران کا سامنا کرنے والی سکھویندر سنگھ سکھو حکومت نے حال ہی میں اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سیوریج اور پانی کے بل سے متعلق نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ شہری علاقوں میں رہنے والے اپنے گھروں میں نصب ایک ٹوائلٹ سیٹ پر 25 (بھارتی روپے) ٹیکس دیں گے اور سیوریج بل کے ساتھ یہ اضافی فیس محکمہ جل شکتی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صاف پانی کے بل میں بھی 30 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ جو لوگ اپنے ذرائع سے پانی استعمال کرتے ہیں لیکن سرکار کا سیوریج کنکشن استعمال کرتے ہیں تو انہیں ہر ماہ ٹوائلٹ سیٹ کیلیے 25 روپے کا چارج ادا کرنا ہوگا۔

محکمے نے اس سلسلے میں تمام ڈویژنل افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کا پابند کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شہریوں کیلیے ریاست میں پانی مفت تھا اور کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے پر مفت پانی فراہم کرے گی لیکن ہماچل پردیش میں سکھو حکومت نے اب ہر ماہ پانی کا بل 100 روپے فی کنکشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow