دلہن نے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا، وجہ کیا بنی؟
بھارت میں دولہے کی گرل فرینڈ نے دلہن کو فون کرکے شادی رکوادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع بلند میں شادی سے ٹھیک پہلے دولہے کی گرل فرینڈ نے دلہن کو فون کرکے شادی ہی رکوادی۔ شادی سے عین قبل دلہن کو اس کی گرل فرینڈ کا فون آیا جس میں اس […]
بھارت میں دولہے کی گرل فرینڈ نے دلہن کو فون کرکے شادی رکوادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش کے ضلع بلند میں شادی سے ٹھیک پہلے دولہے کی گرل فرینڈ نے دلہن کو فون کرکے شادی ہی رکوادی۔
شادی سے عین قبل دلہن کو اس کی گرل فرینڈ کا فون آیا جس میں اس نے کہا کہ میرے عاشق سے شادی نہیں کرنا ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا یہ سن کر دلہن پریشان ہوگئی اور اس نے شادی سے انکار کردیا۔
بعدازاں دولہے کی گرل فرینڈ نے اپنے ساتھ لی گئی تصاویر دلہن کو واٹس ایپ بھی کردیں جسے دیکھ کر دلہن غصے میں آگئی۔
دولہے اور اس کی گرل فرینڈ کی تصاویر دیکھنے کے بعد شادی ہال میں کہرام مچ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور فریقین کو تھانے لے گئی جس کے بعد دولہا اور دلہن کے درمیان صلح کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارات علی گڑھ سے بلند شہر کے پہاسو پہنچی تھی، اس دوران دلہن کے فون پر دولہا کی گرل فرینڈ نے کال کردی جس کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے ابھی تک کسی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اگر شکایت درج کروائی گئی تو کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟