گول گپے کی ایک پلیٹ کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اُڑا دیے
اسٹریٹ فوڈز کھانے کے شوقین اکثر افراد ہوتے ہیں اور سڑک پر گول گپے کھانا بھی لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی ایئرپورٹ پر گول گپے کھانے کا سوچا ہے؟ اگر ہاں تو سوچیے کا بھی نہیں کیونکہ ممبئی ایئرپورٹ پر گول گپوں کی ایک پلیٹ کی قیمت نے لوگوں […]
اسٹریٹ فوڈز کھانے کے شوقین اکثر افراد ہوتے ہیں اور سڑک پر گول گپے کھانا بھی لوگوں کو بہت پسند ہوتا ہے۔
لیکن کیا آپ نے کبھی ایئرپورٹ پر گول گپے کھانے کا سوچا ہے؟ اگر ہاں تو سوچیے کا بھی نہیں کیونکہ ممبئی ایئرپورٹ پر گول گپوں کی ایک پلیٹ کی قیمت نے لوگوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
ممبئی ہوائی اڈے پر مہنگی قیمت دیکھ کر گول گپے کھانے کے شوقین افراد میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔
عام جگہ پر گول گپے کی ایک پلیٹ کی قیمت 150 سے 200 روپے تک ہوتی ہے لیکن ممبئی ایئرپورٹ پر اس ایک پلیٹ کی قیمت 333 روپے درج ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔
بھارت کی کاروباری شخصیت کوشک مکھرجی حال ہی میں گول گپے کی قیمت دیکھی اور سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔
گول گپے کی قیمت نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
لیکن کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ایئرپورٹ پر چیزوں کی قیمتیں اس لیے زیادہ ہوتی ہیں کہ دکانداروں کو دکان کا کرایہ بھی زیادہ ادا کرنا ہوتا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ان گول گپوں کو میوزیم میں رکھو۔‘
آپ کا ردعمل کیا ہے؟