گوتم گمبھیر کے بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان 2007 میں ہونے والی چپقلش سے کون واقف نہیں، جب دونوں جارح مزاج کھلاڑی گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے […]
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ بننے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی کے درمیان 2007 میں ہونے والی چپقلش سے کون واقف نہیں، جب دونوں جارح مزاج کھلاڑی گراؤنڈ میں ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے اور یہ واقعہ آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے جبکہ اکثر دونوں کرکٹرز سے اس بارے میں سوال پوچھ ہی لیا جاتا ہے۔
کانپور میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران دونوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کی آپس میں کبھی خاص نہیں بنی، 2007 میں بدنام زمانہ لڑائی پر دونوں کرکٹرز پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کو اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننا میرے خیال میں گوتم کے لیے ایک بڑا موقع ہے، اور ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کس طرح اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔
شاہد آفرید نے کہا کہ میں نے ان کے انٹرویوز دیکھے ہیں اور وہ مثبت بات کرتے دکھائی دیے، ویسے بھی وہ صاف گو آدمی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کے لیے گمبھیر نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے، وہ آئی پی ایل 2024 ایڈیشن میں کے کے آر کے مینٹور تھے۔
بھارتی بورڈ نے حال ہی میں راہول ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر کو باقاعدہ کوچ بنانے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کا پہلا اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز ہوگی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟