گلی میں آنے والے پائتھن سانپ کو شہری نے کیسے پکڑا، ویڈیو وائرل
سانپ پکڑنا بہت مہارت کا کام ہوتا ہے کیوں کہ معمولی غلطی سے آدمی موت کے گھاٹ اتر سکتا ہے، تھائی لینڈ میں ایک شہری نے پڑوس میں کہیں سے آنے والے بڑے پائتھن سانپ کو جان خطرے میں ڈال کر پکڑا۔ انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے […]
سانپ پکڑنا بہت مہارت کا کام ہوتا ہے کیوں کہ معمولی غلطی سے آدمی موت کے گھاٹ اتر سکتا ہے، تھائی لینڈ میں ایک شہری نے پڑوس میں کہیں سے آنے والے بڑے پائتھن سانپ کو جان خطرے میں ڈال کر پکڑا۔
انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پڑوس میں آنے والے ایک بڑے سانپ کو دم سے پکڑ کر لے جا رہا ہے، اس سانپ کی وجہ سے گلی میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک کا ہے، جب ایک گھر میں کہیں سے پائتھن سانپ نکل آیا، گھر والوں نے شور مچا کر پڑوسیوں کو بلا لیا، اور ذرا دیر میں سارے پڑوسی جمع ہو گئے۔
ایک پڑوسی نے بہادری دکھاتے ہوئے سانپ کو دُم سے پکڑ کر باہر نکالا، اور دوڑتے ہوئے لے جانے لگا، ویڈیو میں سانپ کو ہوا میں جھولتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ سانپ کو پکڑنے کا بلاشبہ ایک نہایت غیر محفوظ طریقہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق پائتھن سانپ کو بغیر کسی نقصان کے قریبی جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پائتھن سانپ غیر زہریلے ہوتے ہیں، تاہم وہ چھوٹے ممالیہ جانوروں اور پرندوں کا شکار کرتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟