گلوکار عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکار عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل معروف پاکستان گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار و اداکار عاصم اظہر کو شاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا ... Read more

 0  2
گلوکار عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

گلوکار عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

معروف پاکستان گلوکار و اداکار عاصم اظہر کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار و اداکار عاصم اظہر کو شاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اپنی منگیتر میرب علی کے بھائی کی شادی کی تقریب میں انتہائی خوشگوار موڈ میں ڈانس کررہے ہیں۔

عاصم اظہر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم’ دل سے‘ کا مشہور گانا’ چھیاں چھیاں‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔

گلوکار کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مارچ 2022 میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر سے بریک اپ کے بعد اداکارہ میرب علی سے گھر والوں کی رضا مندی سے منگنی کی تھی۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow